سدھو موسے والا پر گولیاں کس نے چلائیں، پتہ چل گیا

سدھو موسے والا پر گولیاں کس نے چلائیں، پتہ چل گیا
سورس: picture by bollywood hungama
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی پولیس نے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر 29 مئی کو گولیاں برسانے والے شوٹر کو آخر کار گرفتار کر لیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے لارنس بشنوئی ، گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب مجرمان کو گرفتار کیا ہے ان دونوں میں سے انکت نامی گینگسٹر ان شوٹر میں شامل ہے جو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہے۔ جبکہ دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسے والا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔ دہلی پولس نے دونوں ملزمان کو کشمیری گیٹ بس سٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، تین 30 ایم ایم پستول ،پنجاب پولیس یونیفارم، دو موبائل فون اور سِم کارڈ برآمد ہوا ہے جو کہ ممکنہ طور پر سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال کیا گیا ہوگا۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا ۔