ڈنمارک ;شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

 ڈنمارک ;شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس انسپکٹر سورین تھامسن نے صحافیوں کو بتایا کہ 22 سالہ شہری کو فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ اس حملے میں کوئی اور بھی ملوث ہے، مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے، مقامی میڈیا نے جائے وقوعہ پر بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس افسران کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مال سے باہر بھاگتے ہوئے تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

فیلڈز مال میں کل 140 دکانیں اور ریسٹورنٹس ہیں اور یہ دارالحکومت کے نواح میں۔ یہ سب وے لائن کے قریب ہے جو اسے شہر کے مرکز سے ملاتی ہے۔
ڈنمارک کے شاہی خاندان نے ایک استقبالیہ بھی منسوخ کر دیا جس کی میزبانی کراؤن پرنس فریڈرک نے کرنا تھی۔ حکام کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔