(ویب ڈیسک)جاتی امراء میں شہباز شریف کے ہاں حمزہ شہباز کی ولادت ہوئی ہے، تمام شریف فیملی خوشی سے سرشار ہے،محمد شریف کے بیٹے شہباز شریف کے ہاں حمزہ شہباز کی ولادت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاتی امراء کےشریف خاندان میں ایک اور اضافہ ہوا، محمد شریف کے بیٹے شہباز شریف کے ہاں حمزہ شہباز کی ولادت ہوئی ہے،حمزہ شہباز کی ولادت پر تایا نوازشریف اور والد شہباز شریف خوشی سے پھولے نہیں سمارہے،مگر ذرا رکیے تو یہ جاتی امرا ءلاہور کا ہے اور نہ ہی یہ شریف خاندان بلکہ یہ شریف فیملی ہے شجاع آباد کے جاتی امرا ءکی۔
جاتی امرا ءشجاع آباد کا شریف خاندان جاتی امرا ء لاہور کے شریف خاندان سے اس قدر متاثر ہے کہ ان کے نام بھی اپنے محبوب خاندان کے افراد کےنام پر ہیں، دادا محمد شریف، بیٹے نواز شریف، شہباز شریف اور اب نومولود پوتا حمزہ شہباز۔
سارا کا سارا خاندان ہی ن لیگ کا دلدادہ ہے، سب کو لاہور کے شریف خاندان سے اس قدر محبت ہے کہ بس نہ ہی پوچھیئے،محمد شریف کے بیٹے نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ن لیگ ہی کو ووٹ دیا،آئندہ بھی دیں گے۔
نوازشریف کے بھائی اور حمزہ شہباز کے والد شہباز شریف کہتے ہیں کہ وہ حمزہ شہباز کی پیدائش پرنہایت خوش ہیں، جاتی امرا ء شجاع آباد کے شریف خاندان کے افراد کے نام بس جاتی امرا ء لاہور کے حمزہ شہباز کے نام پر ہی تھم جائیں گے یا اس خاندان میں حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کا اضافہ بھی ہوگا؟