حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کوچز کےماہانہ معاوضوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا، سٹی کوچز کو ان کی قومی، بین الاقوامی کرکٹ میں تجربے کی بنیاد پر معاوضے دئیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کیلئے تعینات کوچز کے معاوضوں اور معاہدوں کو چار سطح پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹرز کو ان کے کرکٹ تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا، انٹر نیشنل کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے کوچز کو معاوضے ان کے کرکٹنگ تجربے کے مطابق دیئے جائیں گے۔
100 یا اس سےزائد فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے کوچز تیسری سطح جبکہ پچاس یا اس سے کم فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو چوتھی سطح پر رکھا جائے گا۔ پی سی بی حکام کل سے سٹی کوچز کو معاہدے بھجوانے شروع کریں گے۔کوچز کے معاہدوں پر دستخطوں کے بعد سٹی چیمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔