سمندری طوفان ایلسا نے تباہی مچا دی

سمندری طوفان ایلسا نے تباہی مچادی
کیپشن: سمندری طوفان ایلسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سمندری طوفان ایلسا نے کیریبیئن ممالک میں تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ سینٹ لوشیا، باربیڈوس اور ڈومینیکن ریپبلک میں تباہی کی داستان رقم کرنے کے بعد طوفان نے کیوبا کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کیٹیگری ون کا طوفان ’ایلسا‘ ہفتے کے روز کیریبیئن ممالک کی جنوبی ساحلی پٹی سے ٹکرایا تھا۔طوفان کے باعث 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواؤں نے ہر شے کو اڑا کر رکھ دیا۔ گھروں کی چھتیں، بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔
باربیڈوس میں 11 سو مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 62 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ طوفان کے باعث سینٹ لوشیا میں ایک شخص ہلاک جبکہ ڈومینکن ریپبلک میں بھی 2 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ایلسا کا مرکز جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن سے 140 میل دور بتایا جاتا ہے اور اس وقت یہ طوفان کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والے اداروں کا کہنا ہے کہ موسم کی پیشگوئی کرنیوالے اداروں نے کہا ہے کہ سمندری طوفان" ایلسا "اس وقت کیریبین جزائر تک پہنچ چکا ہے، توقع ہے کہ آج  شام تک یہ طوفان فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرا جائے گا۔ اگرچہ ایلسا کا راستہ انتہائی غیر یقینی ہے لیکن اس کے باوجود سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواں اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔