ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل امتحان کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر

میڈیکل امتحان کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر
کیپشن: میڈیکل امتحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میڈیکل کے نئے امتحان این ایل ای کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 5 جولائی مقرر، بیشتر میڈیکل کے طالب علموں نے اگست میں ہونے والے امتحان کو رد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کے نئے امتحان این ایل ای کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 5 جولائی مقرر کردی گئی ہے۔ خواہشمند طالب علم 5 جولائی رات 11بج کر 55 منٹ تک اپلائی کر سکتے ہیں۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے امتحان کا انعقاد اگست میں ہوگا۔ میڈیکل کےطالب علم این ایل ای امتحان کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ بیشتر میڈیکل کے طلبا نے اگست میں ہونے والے امتحان کو مسترد کردیا۔
میڈیکل سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ نہ رجسٹریشن کروا ر ہے اور نہ ہی امتحان دینا ہے۔ ہم امتحان والے دن سینٹرز کو تالے لگا دیں گے اور پی ایم سی کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔  

دوسری جانب میڈیکل کالجز کے میرٹ میں اب صرف سائنس مضامین کے نمبر شامل ہونگے۔ میڈیکل کالجز کے میرٹ میں ایف ایس سی کے پورے نمبر رواں برس شامل نہیں ہوں گے۔کالجز میں داخلہ کیلئے ایف ایس سی میں بائیالوجی، کیمسٹری، فزکس یا ریاضی کے نمبروں کو میرٹ میں شامل کیا جائے گا۔ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے سائنس مضامین کے نمبر شامل کرنے سے اے لیول کے طلبا کو بھی فائدہ ہوگا.  

پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز کے داخلوں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں. وفاقی وزارت تعلیم کی سفارش پر میڈیکل کالجز کا میرٹ سائنس مضامین کی بنیاد پر بنے گا. میڈیکل کالجز کے میرٹ کیلئے سائنس مضامین کے مجموعی نمبر بھی کم از کم 65 فیصد لازمی ہوں گے. پاکستان میڈیکل کمیشن نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے.