ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلپائنی فوجی طیارہ گرکر تباہ، 17 اہلکار جاں بحق

Aircraft crash-Philippines
کیپشن: Aircraft crash-Philippines
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کا فوجی طیارہ سی 130 ملک کے جنوب میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 17 اہلکار  جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جار ہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائنی فوجی طیارہ صوبہ سولو کے جزیرہ جولو آئی لینڈ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا،پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کے سبب کریش لینڈنگ کی جس کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، فلپائنی فوج کے سی 130 طیارے میں بیشتر فوجیوں سمیت 92 افراد سوار تھے، فلپائنی فوج کے سربراہ چیف جنرل سری لیتو سبجانہ نے طیارہ گر کر تباہ ہونے کی  تصدیق کردی۔

فلپائنی حکام کے مطابق طیارہ گرنے سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 40 افراد کو جلتے ہوئے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا  جبکہ مزید افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،  حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer