(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان اور فلمساز کرن راؤ کی طلاق کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نے عامر خان پر ڈورے ڈالنے شروع کر دیے۔
معروف اداکارہ نے عامر خان کو کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عامر جی میں کنواری ہوں آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے۔
یہ اداکارہ کو ئی اور نہیں بلکہ راکھی ساونت ہیں جو قبل ازیں بھی کہہ چکی ہیں کہ میں ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بننا چاہتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں اچھی بیوی ثابت ہوں گی۔ میں بس اتنا چاہتی ہوں کہ میں جیسی ہوں، ویسے ہی کوئی مجھے اپنا لے۔
اپنی گذشتہ زندگی اور بالی ووڈ میں اپنے سفر پر بات کرتے ہوئے راکھی کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے ان کے بھائی کو تعلیم دلوائی لیکن انھیں اس سے محروم رکھا کیونکہ انھیں لگتا تھا کہ ’لڑکی کو تعلیم کیوں دلوائی جائے اسے تو دوسرے گھر جانا ہے۔
راکھی ساونت ٹی وی اور بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جو سیدھے اور بے باک انداز میں بات کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے میڈیا ہی نہیں بلکہ کئی ریالٹی شوز میں بھی اپنی زندگی کے کئی چونکا دینے والے واقعات کو کھلم کھلا بیان کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کی ۔