ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی او سی نے عید الا ضحیٰ کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے

این سی او سی نے عید الا ضحیٰ کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے
کیپشن: Eid Al Adha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ،این سی او سی کی جانب سے عید الا ضحیٰ کیلئے مفصل ہدایات جاری کر دی گئیں۔

این سی او سی کے مطابق جون کے مہینے میں آٹھ لاکھ تیس ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں،  این سی او سی کی جانب سے عید الا ضحیٰ کیلئے  ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔تمام سٹاف اور تاجر وں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں کورونا کو مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے دورہ کیا۔وفد نے گلگت، شگر اور ھنزہ کے ویکسین سنٹرز کا معائنہ کیا۔ گلگت کے سیاحتی مقامات کی ویکسین کیلئے رجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کیلیئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer