کینال روڈ پر  طلباء کی ٹولیوں کی شکل میں ہوائی فائرنگ،فوٹیج سامنے آ گئیں

firing fotage
کیپشن: firing fotage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شہر میں جہاں قتل و غارت اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں وہیں ہوائی فائرنگ  اور نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش جیسے واقعات میں اضافہ بھی  ایک لمحہ فکریہ ہے۔
اسی قسم کا واقعہ کینال روڈ پر بھی پیش آیا جہاں  طلباء  فیئر ویل پر اہم شاہراہوں پر ہلہ گلہ اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق طلبا ٹولیوں کی شکل میں موٹر سائیکل پر ہوائی فائرنگ کرتےرہے،طلباء کی سر عام ہوائی فائرنگ کرنے کی فوٹیجز سامنے آگئیں اس دوران طلبا سڑک پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے پر رنگ بھی پھینکتے رہے۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی آپریشنزکوکارروائی کاحکم دے دیا ۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سےملزمان کی نشاندہی کی جائے ، طلبہ کی طرف سےایسےافعال انتہائی افسوسناک،کارروائی ہوگی۔ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےوالدین بچوں کی کردار سازی کریں۔