(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت سے متعلق ان کی اہلیہ سائرہ بانو کا نیا پیغام سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے مداحوں سے ان کی صحت کے حوالے سے نئی معلومات شیئر کی ہیں، سائرہ بانو نے کہا ہے کہ دلیپ کمار ابھی تک آئی سی یو میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار ہیں۔98 سالہ اداکار رواں ہفتے کے شروع میں سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔
سائرہ بانو نے کہا کہ ہم انہیں گھر لے جانا چاہتے ہیں، لیکن ڈاکٹر ابھی اجازت نہیں دے رہے جیسے ہی ہی وہ اجازت دیں گے ہم انہیں گھر منتقل کردیں گے۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار اپنے دور کے فلم انڈسٹری کے ایسے اداکار تھے جن کے سٹائل کی نقل لڑکے کرتے تھے اور ان کی ساتھی ہیروئینوں کے ساتھ ساتھ عام لڑکیاں ان پر مرتی تھیں۔ انڈین فلم انڈسٹری انہیں آج بھی بہترین اداکار مانتی ہے اور اس کا لوگ اعتراف بھی کرتے ہیں۔
قبل ازیں بھی دلیپ کمار ہندوجا ہسپتال میں زیر علاج رہے یہیں سے انہیں جون میں 2 ہفتے قبل ڈسچارج کیا گیا تھا۔