ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزراء نے کورونا ایس اوپیز نظر انداز کردیئے

 وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزراء نے کورونا ایس اوپیز نظر انداز کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنےلگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ کورونا ایس او پیز کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے،جبکہ انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

جمعہ کی شب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کے ہمراہ  لاہور میں موجود پناہ گاہوں کے دورے کیے اور وہاں موجود مسافروں سے گھل مل گئے اور ان کی خیریت دریافت کی، دورے کے موقع پر  کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا، سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ جب صوبائی وزراء اصولوں کی پابندی نہیں کریں گےتوعوام سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزراء کو دوسروں کو نصیحت کرنے کےساتھ ساتھ خود بھی کورونا ایس او پیز کا پابند ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، پنجاب میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد  5 لاکھ 49 ہزار 181 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کےتصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 80 ہزار 297 ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹوں میں پچیس افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اسی عرصے میں 9 ہزار 68 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، حکومت نے شہریوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer