ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"14وزارتیں چلا چکاایک ٹکہ نہیں ملا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ مائنس ون ، اگر مائنس ہوا تومائنس تھری ہوگا،فاروق آباد ریلوے حادثہ میں ذمہ داری کوسٹر کے ڈرائیور پر عائد ہوتی ہے، پھاٹک بند تھا،مافیاز نے عمران خان سے غلط فیصلے کروائےلیکن چینی سکینڈل پر معافی نہیں ملےگی، اپوزیشن نالائق ہے حکومت کا کچھ نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد لاہور ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں ہونے والے افسوسناک حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے میری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ ریلوے بہتر ہو۔ میرٹ پر زور ہے اور ریلوے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اجلاس میں سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اور آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز سمیت متعلقہ افسران موجود اجلاس میں مالی سال ختم ہونے پر ریلوے پسنجر، زمین اور فریٹ آمدن پر بریفنگ اجلاس میں تیل کی قیمت بڑھنے کے ریلوے آمدن پر اثرات پر زیر بحث آئی۔وزیر ریلوے نےپینسٹھ سےپچھتر سال والے بزرگ شہریوں کو ٹکٹوں میں رعایتی سہولت سمیت ریلوےملازمین اورصحافیوں کیلئےآن لائن ٹکٹس بھی بحال کر دی ہیں۔

 شیخوپورہ میں ہونے والے افسوسناک حادثے کے بارے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے کا کہناتھا کہ فاروق آباد حادثہ میں ریلوے ذمہ دارنہیں پھاٹک بند تھا، لیکن ڈرائیور نے سائیڈ سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی،ان کا کہناتھا کہ ایم ایل ون کے باعث تین ہزار پھاٹک ختم ہو جائیں گے، ساٹھ فیصد ٹرینیں چلانے سےنقصان ہورہاہے،جس نے ہوپر ویگنوں اور لوکو موٹیو انجنوں میں کمیشن کھائی ان کے کیسز نیب کوبھیج رہاہوں۔
شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو مشورہ دیاکہ اپنے کپڑے باہر نہ دھوئیں، فوج ریڑھ کی ہڈی ہے ،اُسے پتہ ہے کیا کرنا ہے۔شیخ رشید کا مزید کہناتھا کہ ق لیگ کا عمران خان کےعشائیےمیں شرکت نہ کرنےسےکوئی فرق نہیں پڑا، ووٹ توعمران خان کوہی دیاگیا،اپوزیشن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیونکہ وہ کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا تھاکہ نہ ہم آخری چوائس ہیں نہ ہم مائنس ون ہیں،اگرمائنس ہوا توپھر مائنس تھری ہی ہوگا،چیئرمین این ڈی ایم اے نے میرے لئے ٹکے کا انتظام کیا،14وزارتیں چلا چکا مجھے پیسے دے کرایک ٹکہ نہیں مل رہا تھا۔

شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ تدبر والے انسان ہیں میں جنرل قمرجاوید باجوہ کے بڑے بھائیوں کی طرح ہوں۔بیماری کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے میرا بڑا خیال رکھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer