بنک روڈ (علی ساہی) پنجاب پولیس نے دہشتگرد و جرائم پیشہ افراد کیخلاف اہم اور حساس آپریشنز کیلئے ہائی ریزولیشن 17 ڈرون کیمرے خرید لیے، کیمرے کی فی کس قیمت ساڑھے 6 لاکھ روپے ہے اور امریکی کمپنی سے خریدے گئے۔
پنجاب پولیس نے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے حساس اور اہم آپریشنز میں مانیٹرنگ اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے و ٹارگٹ کرنے کیلئے ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد مالیت کے جدید ڈرون کیمرے خریدلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی تمام ریجنز اور متعلقہ یونٹس کیلئے 17 ہائی ریزولیشن کیمرے خریدے ہیں جن میں لاہور سمیت تمام ریجنز کو ایک ایک جبکہ سی ٹی ڈی او سپیشل برانچ کو خصوصی آپریشنز اور جلسے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے مہیا کیے گئے ہیں۔
متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمرے ٹینڈر کے ذریعے امریکی کمپنی سے خریدے گئے ہیں، ڈرون کیمروں کی رینج دو کلومیٹر ہے جبکہ سپیڈ بھی عام ڈرون کیمروں سے کہیں زیادہ ہے جبکہ 40 میگا پکسل ہے، اس سے پہلے بھی ڈرون ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن جو کہ پتنگ بازی روکنے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں اور نئے کیمروں کو خصوصی آپریشنز خصوصاَ کچے میں آپریشنز کیلئے اہمیت کے حامل ہوں گے۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا، بدعنوانی کے مقدمہ میں نامزد تھانہ شفیق آباد کے تھانیدار، جعلساز سیکرٹری یوسی سمیت ایک ہی دن میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام افسروں کو زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو اشتہاریوں پر نظر رکھنے کے لئے لاہور پولیس نے ٹریول آئی سافٹ وئیر بھی متعارف کروایا تھا، ڈائیوو ٹرمینل سسٹم کو لاہور پولیس کے ”ٹریول آئی“سےمنسلک کیا گیا ہے۔