(سٹی42) کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز متاثرہ مریضوں کو بچانے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں مگر دنیا بھر میں کئی پیرا میڈیکل سٹاف، ڈاکٹرز کورونا کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں،مگر حوصلے پشت نہیں بلند ہیں ایک اسی ہی ویؑڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک ڈاکٹربھارتی گانے پر ڈانس کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا کی وجہ سے 4 لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہے مگر تاحال اس وباء کو مکمل کنٹرول نہیں کیا جاسکا،انسداد کورونا کے لئے ماہرین طبی مختلف تجربات کررہے ہیں تاکہ مزیداموات کی شرخ میں کمی اور اس مہلک وباءکو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالج کے لئے ڈاکٹرز بھی فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور دنیا بھر میں سینکڑوں اس جان لیوا وباء کا شکار ہونے پر جان کی بازی ہار گئے،مگر کورونا کے خلاف ان کے جرات مندانہ اقدامات جاری ہیں، فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف لڑنے والے ایک ڈاکٹر کی بھارت کے مشہور گانے'ہائے گرمی' پر مزاحیہ انداز میں ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی۔
موسم گرما کے جون اور جولائی میں گرمی عروج پر ہوتی ہے، کورونا کٹ پہن کر کام کرنا کوئی آسان نہیں، گرمی کے ہاتھوں تنگ ایک بھارتی ڈاکٹر نے مزاحیہ انداز میں ڈانس کرتے ہوئے اپنے پریشان کُن حالت عوام سے شیئر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر کورونا کٹ پہنے کسی ہسپتال میں ڈانس کررہا ہے,دانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے ڈاکٹر کے حوصلے کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔