دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں5 لاکھ 24 ہزار سے زائد، کیسز میں 2لاکھ 9 ہزار کا اضافہ

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں5 لاکھ 24 ہزار سے زائد، کیسز میں 2لاکھ 9 ہزار کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد  5  لاکھ  24 ہزار  سے تجاوز کر گئیں اور  امریکہ میں ایک دن میں 55 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے، امریکہ میں یوم آزادی کی متعدد تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں میں مزید دو لاکھ نو ہزارافراد کا اضافہ ہو گیا، امریکہ میں مزید ستاون ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، ریاست ٹیکساس میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، فلوریڈا میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے۔

فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے 10 ہزار 109 متاثرین رپورٹ کئے، اور امریکہ میں چار جولائی کو یومِ آزادی کی متعدد تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، وارننگ کے باوجود صدر ٹرمپ ماؤنٹ رشمور پر 4 جولائی کی تقریب منعقد کرنے کا  ارادہ  رکھتے ہیں اور  برازیل میں اڑتالیس ہزار، بھارت میں بائیس ہزار اور میکسیکو میں  5 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔

 مہلک کورونا وائرس سے برازیل میں مزید 1277، امریکہ  میں 687، میکسیکو میں 680، بھارت میں 377، روس میں 147 اور ایران میں 148 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3383 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے، کیسوں کی تعداد 197608 ہوگئی جبکہ 1752 مریض وفات پا چکے ہیں۔

 ادھرامریکی صدر نے امریکہ میں ایک ہی دن میں ریکارڈ  55 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کو کامیابی قرار دے دیا ہے،  انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی یومیہ تعداد اس لیے زیادہ ہو رہی ہے کیونکہ ہماری ٹیسٹنگ اسپیڈ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بہتر ہے، زیادہ اچھی خبر یہ ہے کہ شرح اموات نیچے آ گئی ہے۔  

Shazia Bashir

Content Writer