ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی،گیس کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

بجلی،گیس کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر میں شوگر ڈیلرز کی ہڑتال کا چوتھا روز، اوپن مارکیٹ میں چینی تین سے پانچ جبکہ گھی اور آئل 11 سے 20 روپے فی کلو گرام مہنگا ہوگیا، مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھاتی عوام کی دہائی، تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

شہر میں شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ شوگر ڈیلرز نے ملوں سے خریداری بند کررکھی ہے جس سے لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں پچاس کلو چینی کا تھیلا ایک سو روپے اضافہ کے بعد چونتیس سو پچاس روپے کا ہوگیا۔ چینی کی ہول سیل قیمت انہتر اور پرچون میں تہتر سے پچھتر روپے تک جا پہنچی جس نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔

چینی کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں آئل اور گھی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ درجہ اول کا گھی دس روپے اضافہ کے بعد دوسو اورآئل تیرہ روپے اضافہ کے بعد دوسو آٹھ روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔ اسی طرح گھی درجہ دوم پندرہ روپے اضافہ کے بعد ایک سو ساٹھ روپے اور آئل بیس روپے اضافہ کے بعد ایک سو اسی روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا۔

چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا بھرکس نکال دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلیف کے دعویداروں نے جینا مشکل اور مرنا آسان کردیا ہے۔