(سٹی 42) قیامت خیز گرمی سے نڈھال لاہوریوں کیلئے نوید، محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں آندھی چلنے اور کل بارش کی نوید سنا دی۔
لاہور میں سور ج آگ برسا رہا ہے، قیامت خیز گرمی نے لاہوریوں کے کڑاکے نکال دیئے، محکمہ موسمیات نے آج گرم ترین دن قرار دے دیا، آج زمین اور سورج کی گردش کے باعث دونوں میں فاصلہ کم ہوا، جس کی وجہ سے تپش بہت زیادہ ہے، طبی ماہرین نے لاہوریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 43 اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب47 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا 37کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام کو آندھی چلنے اور کل بادل برسنے کا امکان ہے۔