حکومت نے 30 فیصد بجٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی

حکومت نے 30 فیصد بجٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: حکومت پنجاب کا احسن اقدام، نیا مالی سال شروع ہوتے ہی حکومت نے محکمہ خزانہ کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئےحکومت نے 30 فیصد بجٹ جاری کرنےکی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کوصوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی فنڈزمیں سے30 فیصد جاری کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئےمختص سالانہ بجٹ میں سے 40 فیصد جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی بلز سمیت دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 30 فیصد فنڈز جاری کرنےکا کہا گیا ہے جسے صوبائی اداروں میں انتظامی امور کیلئےاستعمال کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے ٹھیکیداروں کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کیلئے بھی اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو فنڈز کےاجرا کی اجازت دے دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer