سٹی42: ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف آج سے کارروائی شروع، ایف بی آرکے بے نامی زون ٹو نے منصوبہ بندی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف آج سے کارروائی شروع کردی گئی ہے، 3 افراد کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ 13 سو لاہوریوں نے سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اثاثے ڈکلیئر کرائے ،70کروڑ سے زائد کاریونیو جمع ہوا، صدر لاہور ٹیکس بار کا سکیم میں توسیع کیلئے عدالت جانے پرغور ہے۔