(سٹی 42) آفٹر نون سکول پروگرام میں زیرتعلیم طلبا کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے طلبہ و طالبات کے لیے وظیفے کی رقم مقرر کردی۔
ذرائع کے مطابق شام کے اوقات میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے لڑکوں کے لیے 8 ہزار 5 سو روپے اور لڑکیوں کیلئے 15 ہزار روپے سالانہ وظیفہ مقرر کیا گیا، طلبا کو وظیفہ ٹرانسپورٹ کی مد میں حکومت کی جانب سے ادا کیا جائے گا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کونسلز کو جلد ازجلد وظیفہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔