پنجاب میں سوشل سکیورٹی کا نیا نظام فعال

پنجاب میں سوشل سکیورٹی کا نیا نظام فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں سوشل سکیورٹی کا نیا نظام فعال کردیا گیا، تمام صنعتکار سوشل سکیورٹی کی صرف آن لائن کنٹری بیوشنز جمع کروا سکیں گے۔

حکومت پنجاب کی نئی پالیسی کے مطابق سوشل سکیورٹی آفیسر کسی بھی صنعت کا دورہ کرنے کے مجاز نہیں ہوگا، سوشل سکیورٹی کی آن لائن کنٹریبیوشن بینک آف پنجاب میں جمع کروائی جائیں گی۔  فیکٹری مالکان اپنی فیکٹری میں موجود مزدوروں کی تعداد کا خود جائزہ لے کر سوشل سکیورٹی کنٹریبیوشن جمع کروائیں گے، سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن میں صرف 5فیصد فیکٹریوں کا آڈٹ کیا جائے گا۔

حکومتِ پنجاب نے سوشل سکیورٹی قانون میں تبدیلی فیکٹری مالکان کی آسانی کیلئے کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer