غیر قانونی اثاثہ جات کیس: شہباز شریف کو نیب نے پھر طلب کرلیا

غیر قانونی اثاثہ جات کیس: شہباز شریف کو نیب نے پھر طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غیر قانونی اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کا معاملہ، سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو کل نیب نے پھر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو کل 5 جولائی کو 2 بجے دوپہر پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، نیب کی جانب سے شہباز شریف کو کہا گیا ہے کہ وہ فیملی کے تمام اثاثہ جات کی تفصیل پیش کریں۔ مراسلہ کے مطابق شہباز شریف نے 2009 میں 11 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی رقوم کی فارن کرنسی میں وصولی کی، اس کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

بیرون ملک اثاثہ جات، اکائونٹس کے علاوہ گاڑیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی طلبی کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے جائیں گے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کی نفری بھی نیب آفس کے باہر تعینات رہے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer