ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینا ملک کی فلم آتش پانچ جولائی کو ریلیز ہوگی

وینا ملک کی فلم آتش پانچ جولائی کو ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہدایتکار اقبال کاشمیری اور فلمساز شبیر بلا کی فلم آتش پانچ جولائی کو ریلیز ہوگی، فلم کا فوٹو سیٹ آویزاں کرنے کی تقریب کا انعقاد کیپٹل سینما میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار اقبال کاشمیری کی فلم آتش کے فوٹو سیٹ کو فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین چوہدری کامران اعجاز نے کیپٹل سینما میں آویزاں کیا، تقریب میں فلمساز شبیر بلا، جونی ملک، چوہدری ذوالفقار مانا سمیت دیگر شریک ہوئے۔  چوہدری کامران کا کہنا تھا کہ چھوٹے بجٹ کی فلمیں بھی سینما گھروں کی ضرورت ہیں، فلم آتش کے فلمساز شبیر بلا کا کہنا تھا کہ اس فلم میں تفریح بھی ہے اور مکمل سینٹی مینٹس بھی ہیں جو ایک کامیاب فلم کے لئے ضروری ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار معمر رانا، سعود، شفقت چیمہ، ندیم، نرما اور وینا ملک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم پندرہ سال التواء کا شکار رہنے کے بعد پانچ جولائی کو کیپٹل سینما میں ریلیز ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer