ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج

لاہور ائیر پورٹ پر دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ سرور روڑ پولیس نے درج کر لیا، جس میں اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں۔

پولیس نے مقدمہ مقتول زین علی عرف نفیس جٹ کے چچا و سسر محمد خفیظ کی مدعیت میں درج کیا جبکہ مقدمہ ملزمان ارشد ، شان، عمار بٹ اور علی ولد اعجاز کی موقع پر موجودگی ظاہر کرکے نامزد درج کیا گیا اور مقتول بابر بٹ لکھو ڈیریا کے دو بھائیوں اسرار بٹ، قیصر بٹ اور سجاد جٹ کو مشورہ دینے کے جرم میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ارشد اور شان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج کے باہر 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئےتھے،پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں افراد اکرام اور ارشد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer