علی موسیٰ: بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں ظفر حسین ولد رب نواز قوم مجاور کی مدعیت میں سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ظفر حسین نے زرتاج گل کو سول ہسپتال میں نوکری کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت دی تھی۔ سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود سول ہسپتال میں نوکری نہیں لگوائی۔ نوکری نہ ملنے پر زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے واپس دینے سے انکار کردیا۔