اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 281.72 روپے سے کم ہوکر 281.67 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے اضافے سے 282.53 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 59 پیسے اضافے سے 309.29 روپے، برطانوی پاونڈ 2.14 روپے اضافے سے 358.71 روپے، امارتی درہم 8 پیسے اضافے سے 77.03 روپے، سعدوی ریال 11 پیسے اضافے سے 75.23 روپے کا ہوگیا۔