پاکستان میں رنبیر کپور کی فلم اینیمل نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کو تیار

پاکستان میں رنبیر کپور کی فلم اینیمل نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کو تیار
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں ہندوستانی فلموں پر پابندی کے بعد، پاکستانی اب رنبیر کپور کی سپر ہٹ فلم 'اینیمل' کو اس ماہ نیٹ فلکس پر دیکھ سکیں گے۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ڈایئریکٹ کی گئی فلم 26 جنوری کو نیٹ فلکس پرریلیز ہونے والی ہے

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریلیز ہونےکے ایک ماہ بعد، اینیمل نے شاہ رخ خان کی 2023 کی پہلی فلم ، پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا  اور ہندوستان میں 5.4 بلین روپے سے زیادہ کی کمائی کی ۔بالی ووڈ کے مطابق فلم نے عالمی باکس آفس پر 9 بلین کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔  اینیمل فلم جس میں رنبیر، انیل کپور، رشمیکا مندنا اور بوبی دیول اپنی لاجواب اداکاری اورفلم کی  مشکل اسکرپٹ کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں ۔مشہور فلم ساز کرن جوہر نے تاہم اسے سال کی بہترین پیشکش قرار دیا ہے۔


کرن جوہر کا کہنا تھا  "لوگ میرے پاس آئے  اور کہا، 'تم نے راکی ​​اور رانی بنائی ہے،' یہ اینیمل جیسی فلم کے لیے ویکسینیشن ہےجبکہ حقیقت اس کے برعکس ہےاور میں اس سے متفق نہیں ہو سکتاکیونکہ  میرے لیے اینیمل سال کی بہترین فلم ہے"۔