دھند  کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

دھند  کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی مسلسل متاثر ہے۔

 آج ملک بھر کی 24 پرواز منسوخ کر دی گئیں جب کہ ملکی اور غیر ملکی 100 سے زائد پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور ائیرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ ٹیک آف کیلئے بے یقینی صورتحال ہے،  تین روز کے دوران ملک بھر کی 88 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

 دبئی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز  کراچی میں اتاری گئی جب کہ  فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ائیر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔ 

نجی ائیر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور میں اتار دی گئی اور  شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی لینڈ کرایا گیا، اسی طرح اسلام آباد سے ابوظبی، دبئی اسلام آباد، گلگت اسلام آباد، اسکردو ، کراچی ، ابوظبی اور دبئی سے پشاور کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔