ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک روز میں بائیس وکٹیں؛ ٹیسٹ میچ نے ٹی ٹونٹی کو شرما دیا

South Africa Test, City42, 122 years record, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز 23 وکٹیں گر گئیں ، یہ 122 سال میں پہلا موقع تھا جب کسی ٹیسٹ کے پہلے دن اتنی تعداد میں وکٹیں گری ہوں۔ 

کیپ ٹاؤن  ٹیسٹ کے پہلے روز پہلے جنوبی افریقا 55 پر آل آؤٹ ہوا، پھر بھارت کی اننگز 153 رنز پر سمٹ گئی۔اس کے بعد جنوبی افریقا کی دوسری باری میں 62 پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

یوں میچ کے پہلے دن مجموعی طور پر 23 وکٹیں گریں جو گزشتہ 122 سال کے دوران ٹیسٹ کے پہلے دن سب سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل 1902 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے پہلے روز 25 وکٹیں گری تھیں جبکہ 1890 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیل کے پہلے روز 22 وکٹیں گری تھیں۔  

اگر مجموعی اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائی تو یہ میچ کے کسی بھی دن پر گرنے والی چوتھی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں ۔ 


1888 میں انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوسرے دن 27 وکٹیں گری تھیں، 1896 میں اوول ٹیسٹ میں دوسرے دن 24 وکٹیں گرگئی تھیں۔ 2018 میں بھارت، افغانستان چنئی ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی 24 وکٹیں گریں جبکہ کیپ ٹاؤن میں 2011 میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوسرے دن 23 وکٹ گری تھیں ۔