ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو نے وزارتِ عظمیٰ کیلئے انتخابی مہم لاہور سے شروع کر دی

Bilawal Bhutto, City42, Pakistan peoples Party, Lahore, NA127, Election Campaign, Zia ul Haq, Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پاکستانی کی وزارتِ عظمیٰ اور لاہور کے حلقہ این اے 127 کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز آج لاہور میں پرہجوم نیوز کانفرنس میں کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد  نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی پارٹی سے نہیں غربت اور بھوک سے ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج صدر زرداری نے سی ای سی میں مجھے وزیر اعظم نامزد کیا ہے جسے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کیا ہے۔

لاہور سے الیکشن کیوں؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام لاہور،  پنجاب سے ہوا ،  پیپلز پارٹی کا جنم جس شہر سے ہوا ہے، میں وہاں سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں، آئیں  اور میرا مقابلہ کریں۔    بلاول بھٹو نے کہا کہ ضیا الحق نے نواز شریف اور شہباز شریف کو مسلط کیا۔ پیپلز پارٹی کو  پنجاب سے دور رکھا گیا جس کا نقصان عام آدمی کو ہوا کیونکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی اشرفیہ کی جماعتیں ہیں۔

این اے 127 کے بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے ابھی تک نہیں پتا کہ میرے مقابلے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مجھ پر جو ذمہ داری ہے اس کو نبھاؤ ں گا۔ نفرت کی سیاست کو ختم کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ایسے منصوبے لانے ہوں گے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو۔

پیپلز پارٹی کا منشور
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے کہ ہر انتخابات سے قبل منشور لاتے ہیں اور حکومت میں آنے کے بعد اس منشور پر عمل کیا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے جو منشور دیا ہے وہ عام آدمی کا منشور ہے۔

10 نکاتی منشور 

پیپلز پارٹی کے چئیرمین نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو حکومت کا موقع ملا تو پاکستانیوں کی انکم کو دوگنا کیا جائے گا۔ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ اضلاع میں گرین انرجی کی مد میں 300 ہونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔  پورے پاکستان میں صحت کی جدید مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تعلیم کو بہتر کر کے عام آدمی کے بچوں کو سہولت دی جائے گی۔

عام آدمی کے لئے 30 لاکھ گھر، تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق

بلاول نے اعلان کیا کہ عام شہریوں کے لئے 30 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔  پورے پاکستان میں جہاں جہاں کچی آبادیوں میں لوگ رہتے ہیں ان کو مالکانہ حقوق پر گھر دئیے جائیں گے۔

انتہائی غریب شہریوں کے لئے

بلاول بھٹو نے کہا کہ  نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔بھوک مٹاؤ پروگرام پیپلز پارٹی یونین کونسل کی سطح پر شروع کرے گی۔

کاشتکاروں اور مزدوروں کے لئے

کاشتکاروں کے لئے کسان کارڈ متعارف کروایا جائے گا۔ مزدوروں کے لئے مزدور کارڈ لایا جائے گا۔

نوجوانوں کیلئے

 پاکستان کے 70 فیصد نوجوان کے لئے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کئیے جائیں گے۔ نوجوان دو دو ڈگریاں لے کر پھرتے ہیں، جو نوجوان تعلیم مکمل کر کے روزگار کی تلاش میں ہیں انکے لئے ایک سال تک سٹوڈنٹس کارڈ دئیے جائیں گے۔

نفرت اور تقسیم کی سیاست

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی اختلافات کو ختم کر کے عوام کا سوچنا ہوگا۔نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ عوامی مسائل اور "اس بخار" کو صرف اور صرف پیپلز پارٹی ہی ختم کر سکتی ہے. ن لیگ اور پی ٹی آئی کو سب دیکھ ہی چکے ہیں.

دہشتگردی کا مستقل خاتمہ
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کی نسبت اس وقت امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے تب بھی پیپلز پارٹی نے مقابلہ کیا تھا، اب بھی مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انتخابات کے بعد ان پالیسیوں کو ختم کرنا ہے جسکی وجہ سے یہ دہشتگردی واپس آ جاتی ہے۔

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر، شازیہ مری، نثار کھوڑو، رانا فاروق سعید  اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر بھی کئی دوسرے رہنماؤں ور کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے۔