محکمہ بلدیات کا شہر خاموشاں اٹھارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ

 محکمہ بلدیات کا شہر خاموشاں اٹھارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات نے شہر خاموشاں اٹھارٹی کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا، شہر خموشاں اتھارٹی کیلئے 50کروڑروپے مانگ لیے۔

محکمہ بلدیات شہر خموشاں اتھارٹی کو مکمل فعال کرنے کیلئے متحرک ہوگیا،  محکمہ بلدیات نے شہر خموشاں اتھارٹی کیلئے 50 کروڑ مانگ لیے ہیں، محکمہ بلدیات نے شہر خموشاں اتھارٹی کی 20خالی سیٹوں پر بھرتیوں کیلئے وزیراعلیٰ سے اجازت بھی مانگ لی ہے،ننکانہ صاحب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماڈل قبرستانوں کے قیام کیلئے وزیراعلی سے اجازت مانگی ہے، 50 کروڑ کی لاگت سے موجودہ ماڈل قبرستانوں کے اخراجات اُٹھائے جائیں گے۔

وزیراعلی کی ہدایات پر فوری طور شہر خموشاں اتھارٹی کا بورڈ بھی فعال کر دیا گیا ہے، چیئرمین عاطف الدین کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز ماڈل قبرستانوں کا دورہ کر رہے ہیں، اتھارٹی کے ہیڈآفس کیلئے سرچ کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔