کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز: اہم دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز: اہم دن پاکستان کی بیٹنگ جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے اوراہم دن پر قومی ٹیم نے تین وکٹ کے نقصان پر  154 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان کے امام الحق 74 رن بناکر کریز پرموجود جبکہ ٹیم میچ پرگرفت مضبوط کرنےکی کوشش کر رہی ہے۔

دوسرا روز:

میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شان مسعود 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 74 اور سعود شکیل 75 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 وکٹوں پر کیا لیکن ایش سوڈھی شروعات میں ہی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے دسویں وکٹ پر 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس کے بعد اعجاز پٹیل کا شکار ابرار احمد نے کیا۔

پہلا روز:

میچ کے پہلے روز کیوی اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیوون کونوے نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا، لیتھم نصف سنچری جب کہ ڈیوون کونوے سنچری بناکر پویلین لوٹے۔ آخری سیشن میں پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور پیسر نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی، انہوں نے ٹام لیتھم کو 71 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ دوسری وکٹ آغا سلمان نے سیٹ بیٹر ڈیوون کونوے کی لی،کونوے 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کین ولیمسن کو نسیم شاہ نے 36 رنز پر آؤٹ کیا، ہینری نکلز 26 رنزبناکر آؤٹ ہوئےجب کہ ڈیرل مچل 3 اور مائیکل برائسویل صفر پر آؤٹ ہوئے۔

  پاکستان کی جانب سے آغاسلمان نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔