ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ

Petroleum Products sale
کیپشن: Petroleum Products sale
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے دوران ملک میں 13لاکھ 35ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال دسمبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں ملک میں 1507000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 9033000 ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔

 دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے سربراہ کی طرف سے عالمی معیشت کی سست روی کے بیان اور ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 98 سینٹ یا 1.1 فیصد گر کر 84.93 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈالر کی مضبوطی کے بعد یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 77 سینٹس یا ایک فیصد سے کم ہو کر 79.49 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔