ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنی توپوں کا رُخ اچانک اپنی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف کردیا۔
پی پی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے مسلم لیگ ن کو گھر کی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو نہ وزیراعلیٰ اور نہ ہی وزیراعظم کے لیے شریفوں کے علاوہ کوئی امیدوار ملتا ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شریف اقتدار سے اتریں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، عمران خان ہوں یا شریف برادران دونوں کی اولادیں ملک سے باہر بستی ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی وجہ سے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہوئی، حمزہ کے جانے پر کسی نے احتجاج تک نہیں کیا۔