(فاران یامین) آزادی فلائی اوور پر پولیس کی فائرنگ، نوجوان موٹر سائیکل سوار مارا گیا، پولیس نے مارے جانے والے نوجوان کو ڈاکو قرار دے دیا, فائرنگ کے تبادلے میں معجزانہ طور راہ گیر اور پولیس اہلکار محفوظ رہے.
پولیس کے مطابق آزادی فلائی اوور پر محافظوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان مارا گیا، مبینہ مقابلہ کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارا جانیوالا نوجوان ڈاکو تھا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محافظوں کی فائرنگ سے مارے جانیوالے نوجوان نے ساتھی کے ہمراہ پیر مکی دربار اور فوڈ سٹریٹ میں بیک وقت واردات کی، پیرمکی کے پاس لٹنے والے شہری نے پولیس محافظوں کو ڈکیتی کی اطلاع دی، مبینہ ڈاکو آزادی فلائی اوور کے قریب بھی لوٹ مار میں مصروف تھے، پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سوار نوجوان نے آزادی فلائی اوور سے محافظوں پر فائرنگ شروع کر دی جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک نوجوان مارا گیا، دوسرا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس تاحال مارے جانیوالے نوجوان کا کریمنل ریکارڈ پیش نہیں کر سکی۔