ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف مصری فٹبال سٹار سے متعلق بڑی خبر

Football star
کیپشن: Egyptian Footballer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مصری فٹبالر محمد صلاح کیمرون میں ہونے والے افریقی فٹبال کپ میں مصری ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ مصراپنا پہلا میچ نائجیریا کے خلاف کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق افریقی فٹبال کپ کیمرون میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ اتوار کو کیمرون اور برکینا فاسو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مصری فٹبال ٹیم آٹھویں بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔مصر کی جانب سے فٹبال سٹار محمد صلاح کو انگلش پریمیئر لیگ میں اچھی پرفارمنس  کی بنا پر ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔
مصری فٹبال ٹیم کے کپتان محمد صلاح ٹیم کی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ انھوں نے نائجیریا کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط اور خطرناک ٹیم قرار دیا اور کہا کہ نائجیرین ٹیم سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں۔