ڈنکی لگانے والے ہوشیار، یورپ پہنچنے کا خواب دیکھنے والوں میں موت کی شرح دوگنی

ڈنکی لگانے والے ہوشیار، یورپ پہنچنے کا خواب دیکھنے والوں میں موت کی شرح دوگنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : مختلف سمندری راستوں سے غیر قانونی طور پر یورپ  داخلے کی کوشش کرنے والے پناہ گزینوں کی  اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ برس کے دوران صرف سپین میں داخلے کی کوشش کے دوران چار ہزار 400 افراد سمندر میں لاپتہ ہوئے جن میں کم از کم 205 بچے شامل تھے۔انیٹرنگ گروپ واکنگ بارڈرز کی ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2021 میں سپین پہنچنے کے لیے سمندر میں کھو جانے والے افراد کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت دو گنا زیادہ رہی۔واکنگ بارڈرز نے پناہ گزینوں کے لاپتہ ہونے کی وجہ خطرناک سمندری راستوں اور کمزور کشتیوں کو قرار دیا ہے۔
سپین کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سنہ 2021 کے دوران تین ہزار 900 غیرقانونی تارکین وطن سمندری اور زمینی راستوں سے ملک میں داخل ہوئے۔حکام کے مطابق اتنی ہی تعداد میں غیرقانونی پناہ گزین اس سے پچھلے برس بھی سپین میں داخل ہوئے تھے۔واکنگ بارڈرز کے مطابق زیادہ تر پناہ گزین بحرالکاہل میں سپین کے جزیرے کینرے والے روٹ سے داخلے کی کوشش میں ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر