(شاہ زیب شہزاد)سردی میں شدت کے ساتھ ہی شہریوں کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی۔
شہر میں رات بھر ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ24 گھنٹوں میں بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سنٹی ہو سکتا ہے،شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
سرد موسم میں سوئی گیس کی بندش کے بعد گھروں میں کھانا پکانے کے لئے کوئلے کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں کوئلہ 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے اور آگ تاپنےکے لیے بارش کے بعد باربی کیو کے مزے لوٹنے کے لیے بھی کوئلہ استعمال ہوتا ہے لیکن اب کوئلے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔