ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدیق ٹریڈ سنٹر فلائی اوور کا نام مشہور شاعر کے نام پر رکھنے کی تجویز

 صدیق ٹریڈ سنٹر فلائی اوور کا نام مشہور شاعر کے نام پر رکھنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلدیہ عظمیٰ لاہور نے گلبرگ مین بلیوارڈ فوارہ چوک بالمقابل صدیق ٹریڈ سنٹر فلائی اوور کا نام مشہور شاعر منیر نیازی کے نام پر رکھنے کی تجویز دے دی
مرحوم شاعر منیر نیازی کی زوجہ ناہید منیر نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کو درخواست دی۔ مین ملیوارڈ گلبرک کے ابتدائی چوک کا نام فوارہ چوک ہے ۔درخواست کا متن کے مطابق فوارہ چوک کا نام تبدیل کر کے فلائی اوور کو شاعر منیر نیازی کا نام دیا جائے۔

مرحوم شاعر منیر نیازی کو حکومت پاکستان کی جانب سے دو بار پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے تجاویز اور اعتراضات کے لیے اخبارات میں اشتہار بھی دے دیا گیا۔بلدیہ عظمیٰ کو فلائی اوور کے نام پر کوئی اعتراز موصول نہیں ہوا۔

بلدیہ عظمی لاہور نے درخواست سیکرٹری بلدیات کو بھجوا دی۔ فلائی اوور کا نام شاعر منیر نیازی سے منسوب کرنے کا اختیار سیکرٹری بلدیات کے پاس ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے منظوری کے بعد فلائی اوور کے نام کا نوٹیفکیشن جاری کریں  گے۔