مری جانیوالےسیاح خبردار ، کئی جگہ سے سڑک بلاک، برفباری کب تک جاری رہے گی؟

Murree Snow falling
کیپشن: Murree Snow falling
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مری اور گلیات میں برفباری بدھ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کی ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد اور کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقے میں دو انچ برف پڑ چکی ہے اور سڑکوں کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیاح سڑک پر سفر کے دوران گاڑیوں کے ٹائرز کے گرد چین باندھیں۔ ایبٹ آباد مری روڈ کو برفباری رکتے ہی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

مری روڈ بھی کئی جگہ شدید برفباری کے باعث ٹریفک کے لئے بند ہے تاہم اسے کلئیر کیا جارہا ہے۔ جبکہ 30 ہزار گاڑیاں مری ایکسپریس وے پر موجود ہیں اور ٹریفک جام ہے۔ شہر کے درجہ حرارت کی بات کریں تو نقطہ انجماد سے گر چکا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-04/news-1641290522-7082.jpg
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں پیر کی شام سے وقفے وقفے سے بارش برس رہی ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی توقع ہے۔

API Response:

دوسری جانب سیاحوں کے ساتھ ساتھ  بندروں نے بھی ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ہے، سرد موسم کو انجوائے کرتے ہوئے بندر کیری ڈبہ میں بیٹھ کر سہانے موسم کا لطف اٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔