ایپل تین کھرب ڈالرمالیت کی دنیا کی پہلی  کمپنی بن گئی 

apple company logo
کیپشن: apple company logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ایپل تین کھرب ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل اپنی حریف کمپنیوں مائکرو سافٹ، گوگل، ایمازون اور ٹیسلا پر اپنی برتری برقرار رکھے گی۔

 ایپل کی پراڈکٹس  آئی فون، میک بک اور ایپل سروسز نے دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر مارکیٹ یعنی چین میں لگاتار دو ماہ سے سیلز کے میدان میں چینی حریف کمپنیوں ''ویوو'' اور'' شیاؤمی'' کو شکست دی ہے۔ ایپل اب تین کھرب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ 2.5 فیصد اضافے کے بعد ایپل کے حصص کی قیمت 182.88 ڈالرسے تجاوز کر چکی ہے ۔ سٹیو جابز کی جانب سے پہلے2007 میں آئی فون کی رونمائی کے بعد ایپل کے حصص کی قیمت 5800 فیصد بڑھ چکی ہے ۔ تاہم سٹیو جابز کے انتقال کے بعد کمپنی کا چارج ٹم کک نے سنبھالا اور کمپنی صرف آئی فون تک محدود نہیں رہی اور اس نے اپنے منافع میں ویڈیو اسٹریمنگ اور میوزک کے ذریعے جارحانہ اضافہ کیا۔ اب بھی کمپنی اپن نظریں فائیو جی ، ورچوئل ریئیلٹی اور آرٹیفیشیل انٹیلی جنس کے میدانوں پر جمائے ہوئے ہے اور سیلف ڈرائیوکاروں کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے 

 لانگ بو ایسیٹ مینجمنٹ  اوکلاہوما کے سی ای او جیک ڈالرہائڈ نے اسے جشن کا موقع قراردیتے ہوئے کہا ہے ایپل اب سرمایہ کاروں کی آنکھ کا تارا ہے۔ ویلز فارگو انویسٹ منٹ انسٹی ٹیوٹ کے سکاٹ رن کا کہنا تھا کہ ایپل کے تجربےسے ظاہر ہے مارکیٹ مضبوط بنیادیں اور بیلنس شیٹ رکھنے والی کمپنی کو خود اوپر اٹھاتی ہے۔ 

 یادر ہے ایپل کی قریب ترین حریف کمپنی مائکروسافٹ 2.5 کھرب ڈالرکی کمپنی ہے الفا بیٹ انکارپوریٹڈ ، ایمازون ڈاٹ کام انکاپوریٹڈ اور ٹیسلا انکارپوریٹڈ  کی مارکیٹ ویلیو ایک کھرب ڈالر سے زائد ہے جبکہ سعودی عریبئین آئل کمپنی کی مالیت 1.9 کھرب ڈالر ہے ۔