گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرنےکافیصلہ

گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی زیر صدارت لاہور میں صفائی کی صورتحال کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کا پلان مرتب کرے،بند کیے گئے ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی متبادل جگہ ایک ہفتے میں تلاش کی جائے۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی زیر صدارت لاہور میں صفائی کی صورتحال کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان، اسپیشل سیکرٹری بلدیات مسرت جبین، ڈپٹی کمشنر لاہور علی شیر چٹھہ،سی ای او، ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور میں ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کی تعداد بڑھانے اور صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کا پلان مرتب کرے،بند کیے گئے ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی متبادل جگہ ایک ہفتے میں تلاش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں مزید برآں سڑکوں پر کوڑا پھینکنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے، میاں محمود الرشید نے ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام کو ہدایت کی کہ گھوسٹ ملازمین کے سراغ اور خاتمے کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے اور گھوسٹ ملازمین کا سراغ لگا کر انہیں فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔