ویب ڈیسک : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
سی اے اے کے نئے حکم نامے کے مطابق سفری پابندیوں والے ممالک کی کیٹیگری بی اور سی فہرست کو ختم کیا جا رہاہے۔ پاکستان آنے والوں کے لیے 48 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یورپی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔
ہوٹل یا کسی مخصوص جگہ پر قرنطینہ کے اخراجات مسافر کو خود برداشت کرنے ہوں گے۔ سول ایوی ایشن کے نئے حکم نامے کا اطلاق 5 جنوری سے ہو گا۔
مسافروں پر ویکسی نیشن کی پابندی سے متعلق کوئی نیا حکم جاری نہیں کیا گیا۔ 14 دسمبر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔