شہر کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی

weather update
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور شہر میں وقفے وقفے سے بارش  کاسلسلہ جاری،شہر میں آبر کرم برسنے سے فضائی آلودگی کی شرح میں بھی کمی ہوگئی،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 181 ریکارڈ کیا گیا۔
 لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں چھے نمبر پر براجمان،لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 181 ریکارڈ کی گئی۔۔گلبرگ مراتب علی روڈ پر380،کوٹ لکھپت  میں 216،ڈی ایچ اے فیز 8 میں یہ شرح 202 ریکارڈ کی گئی،بحریہ آرچرڈ میں 199،فدا حسین ہاؤس میں 197،انارکلی بازار میں  193،یو ایس قونصلیٹ میں  189،مال روڈ پر 187،فتح گڑھ میں  186 اور پنجاب یونیورسٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 185 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں رات بھر ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ24 گھنٹوں میں بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سنٹی ہو سکتا ہے،شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔