سٹی 42: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود طلباء سے افسردہ ہو گئے کہا کہ سکول ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء کا روایہ دیکھ کے حیرانی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود طلباء کا رویہ دیکھ کر افسردہ ہو گئے، اپنے ٹویٹر اکاؤںٹ کے ذریعے طلباء کی جانب سے آنے والے منفی ردعمل پر شفقت محمود نے کہا کہ میں سکول ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء کا منفی روایہ دیکھ کر حیران ہوں ۔ تعلیم تو مستقبل کا دروازہ ہے اور زندگی کے سب سے خوب صورت اور بہتر تر ین وقت ہمارے تعلیمی سال ہی ہوتے ہیں ، ہم سب کو حصول تعلیم کے اس موقع کو خوش آمدید کہنا چاہیے اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے چاہیے۔
It surprises me when I see the negative reaction of some students to school/college/Universities reopening. Education is a gateway to the future. Also Education years are also the best time of ones life. Everyone should welcome the opportunity to study and be among friends
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 4, 2021
یاد رہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آج ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی تھی،کانفرنس میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے، امتحانات اور تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے پر غور کیا گیا تھا۔بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں ملک بھر کے وزراء تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔
پنجاب سے صوبائی وزیراعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹرمراد راس نےشرکت کی تھی۔کانفرنس میں خاص طور پر کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھولنے کی مختلف آپشن پر غور کیاگیا۔ کانفرنس میں یکم فروری سے جامعات کھولنے کا فیصلہ کیاگیا تھا،18 جنوری سے نہم سے بارہویں جماعت تک سکول کھولنے کا اعلان کیاگیا، جنوری 25 سے نرسری سے آٹھویں جماعت تک سکول کھلیں گے جبکہ 1 فروری سے جامعات کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد طلباء کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو منفی ردعمل کا سامنا ہے ۔