( حافظ شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کوچنگ کی کرسی سرکنے لگی، پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں مصباح الحق کی بطور کوچ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد قومی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کوچنگ کی کرسی بھی سرکنے لگی ہے۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اہم اراکین مصباح الحق کی بطور کوچ کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں مصباح الحق کی بطور کوچ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی دورہ نیوزی لینڈ کے بعد مصباح الحق کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی اراکین کا موقف ہے کہ مصباح الحق کی کوچنگ میں ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنارہی ہے۔ کرکٹ کمیٹی دورہ نیوزی لینڈ پر کوچ کی رپورٹ پر جائزہ لے گی۔ ہیڈ کوچ کی طرف سے سینئر کھلاڑیوں کی نظر انداز کئے جانے پر کرکٹ کمیٹی کے اراکین کو تحفظات ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے اس ماہ کے آخر میں متوقع اجلاس میں کرکٹ کمیٹی مصباح الحق کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی۔