ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک نصاب، حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردیا

ایک نصاب، حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر ،اکمل سومرو:پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری، پہلی تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کردیا گیا۔


وفاقی و صوبائی حکومتوں کی منظوری سے پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے سنگل نیشنل کریکولم نافذ کر دیا گیا ہے، ایم ڈی بورڈ ڈاکٹر فاروق احمد کی جانب سے نئے نصاب کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، ٹیکسٹ بک بورڈ نے یکساں نصاب کے ساتھ ماڈل کتابوں کا بھی اجراء کر دیا ہے، ان کتابوں کے نمونوں کی بنیاد پر مزید کتب تیار کی جائیں گی، بورڈ کے مطابق نرسری تا پانچویں کا نصاب تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں نافذالعمل ہوگا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تمام سکولوں میں ایس این سی کے نفاذ کی پابند ہوں گی، سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں پہلی تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا گیا، ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پرائمری سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے لئے لائبریری بک کی تقسیم کا آغاز کردیا۔ 19 کروڑ روپے کی لاگت سے ابتدائی تعلیم کے لئے لائبریری بک دی جائیں۔پہلے مرحلے میں آٹھ کروڑ 71 لاکھ روپے کی لاگت سے کتابیں فراہم کی جائیں گی۔پرائمری سکول میں لائبریری بک مفت فراہم کی جائیں گی۔ابتدائی تعلیم کے لئے  فراہم کی جانے والی ای سی ای بک کی لاگت 1175 روپے ہے۔


سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ابتدائی تعلیم کے لئے   لائبریری بک چھپوائی گئی ہیں۔مذکورہ کتاب سے بچوں کو ہندسوں، رنگوں ، جانوروں، رنگوں ، قومی پرچم کی پہچان ہوسکے گی۔مذکورہ بک صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں لائبری بک مفت فراہم کی جائے گی۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer