(جنید ریاض)لاہورسمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر کورونا ایس او پیز کا اطلاق ہوگا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی ،جون میں لیے جائیں گے۔
تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے، تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ اٹھارہ جنوری سے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا آئیں گے۔ 25 جنوری سے نرسری سے آٹھویں جماعت لگانے کی اجازت ہوگی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں یکم فروری سے جامعات کھل جائیں گی ۔
وزیر تعلیم سکول مراد کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت پچاس فیصد بچے ایک دن آئیں گے اور پچاس فیصد کو اگلے روز سکول آئیں گے۔مراد راس کا کہنا تھا کہ میڑک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے امتحانات مئی جون میں لیے جائیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں ہوگا۔تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبا کی پڑھائی کا بہت نقصان ہوا۔ کورونا کی صورتحال پہلے سے کچھ بہتر ہے ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ کورونا کی صورتحال خراب ہوئی تو پھر تعلیمی ادارے بند کیے جاسکتے ہیں ۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 4, 2021
Opening of Educational Institutions in Punjab.
Classes 9,10,11,12 to open on January 18th 2021. Classes ECE through 8th to open on January 25th, 2021. Universities to open on February 1st, 2021. All institutions will have 50% students on alternate days as before.