ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رابی پیر زادہ کو کس بات کا خوف تھا؟

رابی پیر زادہ کو کس بات کا خوف تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ کاکہناہے کہ جب گلوکاری چھوڑی تھی تو اُس وقت لگافن کے بغیر مرجاؤں گی۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی 2تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ مصوری کرنے میں مصروف ہیں۔ میں نے اپنی بھلائی اور دین کی خاطر شوبز چھوڑا تھا لہٰذا میں نے فن کے بغیر مرجانے کا خوف ماردیا ۔مجھے یقین تھا کہ رب نے میرے لئے بہتر اور بڑے منصوبے بنائے ہیں۔

 

 آج میں مصوری کے اپنے فن کے ذریعے دُنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں اورفلاحی کام کررہی ہوں۔

 

  واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے 2019 میں اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا عہد کیا تھا اور شوبز سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer